شہباز شریف کو نااہل کرنے اور پروڈکشن آرڈر واپس لینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو خط ارسال
لاہور(نامہ نگار خصوصی) میاں شہباز شریف کو نااہل کرنے اور پروڈکشن آرڈر واپس لینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا،خط کی کاپی چیئرمین سینٹ کو بھی بھجوائی گئی ہے ، یہ خط جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کسی ملزم رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتے ،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اداروں کے خلاف بیان دیا ،شہباز شریف نے اپنے حلف اور پروڈکشن آرڈر کے رولز کی خلاف ورزی کی ،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر فوری واپس لیکر نااہل قراردینے کے لئے ریفرنس تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔
شہباز شریف