شہباز شریف ،مجاہد کامران اور رانا مشہود کے خلاف کرپشن انکوائری کے لیے نیب میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،مجاہد کامران اور رانا مشہود کے خلاف کرپشن انکوائری کے لیے نیب میں درخواست دائر کردی گئی ہے ہ ، جوڈیشل ایکٹوازم پینل نامی کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اس درخواست میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے نیب مخالف بیانات ان کے سیاسی ایجنڈے کا منہ بولتا ثبوت ہیں، درخواستگزار کے مطابق شہباز شریف نے مجاہد کامران کو سیاسی مقاصد کے لیے وائس چانسلر جامعہ پنجاب تعینات کیا ،جامعہ کی اراضی اور گراؤنڈز اورنج لائن ٹرین کے لیے مختص کرنا شہباز شریف کا بنیادی مقصد تھا درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مجاہد کامران کو بطور ہتھیار استعمال کیا گیا جامعہ پنجاب میں غیر قانونی بھرتیاں بھی شہباز شریف کے حکم پر ہوتی رہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف ،مجاہد کامران اور سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف ازسر نو انکوائری کا آغاز کرے