کراچی ،عید میلاد النبی کے جلوس کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس نے بارہ ربیع الاول کوایم اے جناح روڈ کے مین جلوس اور شہر کے دیگر جلوسوں اور عام شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے ۔ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق بارہ ربیع الاول کا جلوس شہید مسجد اور میمن مسجد سے جب روانہ ہوگا تو کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لی مارکیٹ ، آغا خاسن جماعت خانہ ، کرین چورنگی ، جی الانہ روڈ ، کھارادر اور مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑدیا جائے گا۔جوٹریفک کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب آرہی ہوگی اس کو جلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا۔اور متبادل راستوں کی طرف موڑدیا جائے گا۔جبکہ جلوس سے منسلک گلیوں کو مکمل طور پر بند کردیا جائیگا۔ اسکے علاوہ ٹریفک کو مندرجہ ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نمائش تا نشترپارک تک موڑدیا جائے گا۔میرویدر ٹاور سے ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سے ممتاز حسن روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن سے ایوان تجارت روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے سندھ مدرسہ، شارع لیاقت جنکشن سے حسن علی آفندی روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے سول اسپتال روڈ، شارع لیاقت جنکشن سے فریسکوچوک، شارع لیاقت جنکشن سے ہائی کورٹ روڈکی جانب، شارع لیاقت جنکشن سے سندھ سیکریٹریٹ، شارع لیاقت جنکشن سے ریگل چوک کی جانب کردیا جائے گا۔سولجر بازار کی تمام گلیاں، کٹ اور سڑکیں بہادریار جنگ روڈ تا گرومندر، تمام گلیاں ، کٹ اور سڑکیں الطاف حسین روڈ تا انکل سریا اسپتال چوک۔تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیوا یم جناح روڈ ، ایم اے جناح روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کو جیل فلائی اوور کے نیچے سے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلکہ اسے جیل فلائی اوور یا کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔اندرونی گلیوں سے پیپلز چورنگی آنے والی ٹریفک کو بائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی ، بائیں جانب شارع قائدین یا سیدھا کوریڈور تھری سے صدر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔وہ تمام ٹریفک جوگرومندر کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنا چاہے اسکوبنوری ٹاؤن لائٹ سگنل سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔جو ٹریفک لسبیلہ، بزنس ریکارڈر روڈ سے آنا چاہے اسکو ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔شارع قائدین سے پرانی نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگےآنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسے کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔اسکے علاوہ تبت سینٹر تا ریگل چوک اور ریگل چوک تا آرام باغ مسجد تک کسی کو گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔عوام سے التماس ہے کہ مندرجہ بالا راستوں پرجلوس چلیں گے کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اخیتار کریں۔ٹریفک سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915ر ابطہ کریں۔