محمد حسین محنتی 2روزہ دورے پر اندرون سندھ روانہ

محمد حسین محنتی 2روزہ دورے پر اندرون سندھ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اندرون سندھ کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوگئے،صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ 21اور22نومبر کو جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ اضلاع کا دعوتی وتنظیمی دورہ اور تحریک حرمت رسولؐ کے سلسلے میں منعقدہ سیرت النبیؐ کے جلسوں سے بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے، صوبائی ومقامی رہنماء بھی انکے ہمراہ ہونگے۔