میری جیت کو شکست میں بدلنے کیلئے بد ترین دھاندلی ہوئی، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

میری جیت کو شکست میں بدلنے کیلئے بد ترین دھاندلی ہوئی، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کے لئے ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے مقامی الیکشن کمیشن کے عملہ سے ملی بھگت کر کے ان کے سینکڑوں ووٹوں پر دوہری مہریں لگا کرسیلیں تبدیل کر دی ہیں۔ جس کی تصدیق کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر دوبارہ گنتی کرنے والے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج محمد عبدالجبار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے اس معاملے کی انکوائری کی سفارش کی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین واقعہ ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کو واقعہ کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہیے تا کہ آئندہ کسی منتخب رکن قومی اسمبلی کے ساتھ ایسا بھیانک کھیل نہ کھیلا جا سکے، یہ واقعہ موجودہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر اس کی تحقیقات نہ کرائی گئی تو سمجھا جائے گا کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مخالف امیدوار جتنی محنت کر رہے ہیں اتنی محنت اگر انتخابات سے پہلے کر لیتے تو بہتر تھا، اس لیے انہیں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے آئندہ انتخابات تک کا انتظار کرنا چاہیے۔
ذوالفقار بھٹی