اراکان روہنگیاایڈفاؤنڈیشن کے تحت 150 گھرانوں میں راشن تقسیم

اراکان روہنگیاایڈفاؤنڈیشن کے تحت 150 گھرانوں میں راشن تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اراکان روہنگیاایڈفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام الیاس گوٹھ ضلع بن قاسم کے 150مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم،راشن تقسیم کے موقع پرسینکڑوں مردوخواتین کیلئے ظہرانے کابھی اہتمام کیاگیا،تقریب میں پیرنصیرالدین شاہ آف کشمیر،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنماء ومدیرجامعہ انوارالعلوم مہران ٹاؤن کورنگی مفتی عبدالحق عثمانی،مولاناظفراحمدآزاد،جیدعلمائے کرام، مدیران مدارس سمیت سیاسی،سماجی رہنماؤں کی بھی شرکت،تقریب میں علماء کرام نے امیرعالمی تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہابؒ کی رحلت کوعالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ حاجی عبدالوہابؒ کاخلاء تادیرپرنہ ہوسکے گا،ایسی نابغہ روزگارشخصیات کادنیاسے چلاجاناامت محمدیہؐ کیلئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہوتاہے،تفصیلات کے مطابق جامعہ محمودیہ قاسم العلوم الیاس گوٹھ میں اراکان روہنگیاایڈفاؤنڈیشن کے زیراہتمام 150 سے زائد مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کیاگیا،اس موقع پرمولانامحمدطاہرارکانی،مولانامحب اللہ،قاضی نورحسین،مولاناعبیداللہ سمیت دیگرجیدعلمائے کرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستحقین،یتامیٰ،بیواؤں اورغریبوں کی دادرسی ایک انتہائی مستحسن عمل اوریہ رضائے الٰہی وآخرت میں نجات کاسبب ہے،خدمت خلق سے خداملتاہے،قاری عبدالرحیم رحیمی،قاری محمدخالدشیخ،حافظ محمدحسین،قاری انعام اللہ اوران کے دیگررفقاء مبارکبادکے مستحق ہیں کہ ان کی عظیم کاوشوں اورجدوجہدکے نتیجے میں سینکڑوں غریب اورمستحق گھرانوں کوراشن فراہم کیاجارہاہے،یہ سلسلہ اراکان روہنگیاایڈفاؤنڈیشن کی جانب سے کافی عرصے سے جاری ہے،ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری وساری رہے گا،ARAFکی جانب سے صرف مستحقین کوراشن فراہم نہیں کیاجاتابلکہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکول ومدارس کے مستحق طلبہ وطالبات کودرسی کتب،اسٹیشنری،اسکول بیگز،اسکالرشپس بھی فراہم کیے جاتے ہیں،آخرمیں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب مرحومؒ کی مغفرت اورجملہ لواحقین ومتعلقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی۔