مصدق ملک پر جنسی ہراسگی کا الزام الیکشن کمیشن نے شواہد طلب کرلیے
اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک کے خلاف 5سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام سامنے آگیا ،بچے کی والدہ نے الیکشن کمیشن میں آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ منگل کے روز ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مصدق ملک کے خلاف جنسی ہراسگی سے متعلق کیس کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار زینیا ستی نے کمیشن کو بتایا کہ مصدق ملک نے امریکہ میں میرے پانچ سالہ بچے پر جنسی حملہ کیا تھا تاہم مصدق ملک کے سی آئی اے کے ساتھ روابط کے باعث امریکہ میں کیس دبا دیا گیا ،الیکشن کمیشن نے درخواست گذار زینیا ستی سے شواہد مانگتے ہوئے کہاکہ سینیٹر مصدق ملک کو نوٹس جاری کرنے کیلئے شواہد درکارہیں ۔