یمن تنازعہ میں وزیراعظم عمران خان کی پیشکش کے بعد اہم پیش رفت، ہنگامی طورپر عمران خان کا پیغام لے کر کون سعودی عرب پہنچ گیا؟ بڑی خبرآگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان کی یمن میں ثالثی کے حوالے سے اہم پیش رفت ، یمنی سفیر محمد مطاہر الشہبی ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ،سعودی عرب میں اپنے دورے میں جہاں یمنی صدر منصور الہادی کو وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے وہاں پرسعودی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق پاکستان نے یمن پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے جہاں سرکاری سطح پر سفارتکاری شروع کر رکھی ہے وہاں پر فریقین کے ساتھ رابطوں کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی بھی جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یمنی صدر کی حکومت سے سرکاری سطح پر رابطوں کے بعد پاکستان کے حوثیوں کے ساتھ بھی رابطے استوار ہوئے ہیں۔ پاکستان نے یمن میں دیرپا امن کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کی حمایت کر رکھی ہے اورپاکستان، یمن تنازع کا سیاسی حل چاہتا ہے۔
پاکستان انسانی ہمدردی کے تحت یمن کیلئے امداد میں تیزی کا حامی ہے۔ وزیرا عظم عمران خان نے یمنی سفیر کو پاکستان کی یمن پالیسی اور خصوصاً ثالثی کے حوالے سے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا تھا جس کے مطابق پاکستان یمن تنازع کے فریقین کو مذاکرات کیلئے میزبانی کی پیشکش کرچکاہے جبکہ فریقین چاہیں تو پاکستان امن فارمولا بھی دے سکتا ہے۔