پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے وفاقی حکومت کا کام تیز کرنے کا فیصلہ، کس ملک کا جہاز ڈرلنگ کیلئے کب پہنچے گا؟ خوشخبری آگئی

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے وفاقی حکومت کا کام تیز کرنے کا فیصلہ، کس ...
پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے وفاقی حکومت کا کام تیز کرنے کا فیصلہ، کس ملک کا جہاز ڈرلنگ کیلئے کب پہنچے گا؟ خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تیل اور گیس کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں، گہرے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لئے جنوری میں آف شور ڈرلنگ شروع ہوگی۔ روزنامہ دنیا کے مطابق تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وفاقی حکومت نے اس کیلئے گہرے سمندر میں ڈرلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈرلنگ کیلئے موز مبیق کا جہاز دسمبر میں پاکستان آئے گا۔ اخباری ذرائع کے مطابق سمندر میں پانچ ہزار میٹر تک کھدائی کی جائے گی، ڈرلنگ کا عمل سمندر کے قریب بلاک جی میں کیا جائے گا، اس سے قبل تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے بارہ بار ناکام ڈرلنگ کی جاچکی ہے۔ سمندر میں معدنی وسائل کی تلاش اور موجودگی کے حوالے سے سٹڈی بھی کرائی جائے گی۔