ایوانکا کے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے ای میلز بھیجے جانے کے انکشاف پر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے، ناقابل یقین دعویٰ کردیا

ایوانکا کے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے ای میلز بھیجے جانے کے انکشاف پر ٹرمپ بھی ...
ایوانکا کے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے ای میلز بھیجے جانے کے انکشاف پر ٹرمپ بھی میدان میں آگئے، ناقابل یقین دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی اور سینئر مشیر ایوانکا کی جانب سے سرکاری کاموں کے لیے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرنے کی خبر کو جعلی قرار دے دیاجبکہ ڈیموکریٹس نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے گذشتہ سال حکومتی کاموں کے لیے کابینہ حکام، وائٹ ہاﺅس مشیروں اور معاونین کو اپنے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ سے سیکڑوں ای میل بھیجیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذاتی اکاﺅنٹ سے سرکاری کاموں کے لیے ای میلز بھیج کر ایوانکا نے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، تاہم صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایوانکا کی جانب سے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کے استعمال کی خبر جعلی ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے ہیلری کلنٹن کو بددیانت قرار دیا تھا۔