طلعت حسین کے بعد ایک اور انتہائی سینئر صحافی نے جیو کو خیر باد کہہ دیا، حیران کن خبر آگئی

طلعت حسین کے بعد ایک اور انتہائی سینئر صحافی نے جیو کو خیر باد کہہ دیا، حیران ...
طلعت حسین کے بعد ایک اور انتہائی سینئر صحافی نے جیو کو خیر باد کہہ دیا، حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن طلعت حسین کے بعد ایک اور سینئر صحافی و تجزیہ کار امتیاز عالم نے جیو نیوز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار امتیاز عالم نے اپنے ایک ٹویٹ میں جیو نیوز چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ’ یکم دسمبر سے میں جیو نیوز کو چھوڑ رہا ہوں اور اس کے پروگرام رپورٹ کارڈ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ مالی بحران کے باعث ان لوگوں پر کلہاڑا چلا جن کے نظریات پسند نہیں تھے۔ میڈیا کا شعبہ انتہائی خطرناک اور بدنام ہوچکا ہے۔میڈیا کی فحاشی اور سینسر شپ کے ساتھ قدم ملانا بہت ہی مشکل کام ہے‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے بھی جیو نیوز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ طلعت حسین بھی یکم دسمبر سے جیو نیوز کا حصہ نہیں رہیں گے۔