ن لیگ کے معروف رہنما اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی پر معصوم بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا

ن لیگ کے معروف رہنما اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی پر معصوم بچے کو جنسی ...
ن لیگ کے معروف رہنما اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی پر معصوم بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام اباد(ویب ڈیسک) ن لیگی سینیٹر مصدق ملک پر 5 سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر مصدق ملک کے خلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی دائر درخواست پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار زینیا ستی نے الزام لگایا کہ مصدق ملک نے امریکا میں میرے 5 سالہ بچے پر جنسی حملہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ سینیٹر مصدق ملک کو نوٹس جاری کرنے کے لیے شواہد درکار ہیں، ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے ریمارکس دیے کہ اگر مصدق ملک ایسے واقعے میں ملوث ہیں تو انھیں رکن پارلیمنٹ نہیں ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خاتون کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔