کابل میں جس وقت دھماکہ ہوا تو ہال میں کیا کام ہو رہا تھا ؟دھماکہ کی ویڈیو سامنے آ گئی ، جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز عید میلاد النبیکی محفل کے دوران کابل میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث پچاس افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں تاہم اب دھماکے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک بڑے سے ہال میں محفل میلاد النبی کی تقریب جاری ہے اور قاری صاحب تلاوت قرآن پاک کر رہے ہیں تاہم عین اسی موقع پر اچانک سٹیج کے قریب زور دار دھماکہ ہوتا ہے اور ہر طرف آگ بھڑک اٹھتی ہے اور چیخ و پکار سنائی دیتی ہے ۔دھماکے میں پچاس افراد شہید ہوئے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔
افغانستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے اور پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔افغان صدر اشرف غنی نے آج ملک میں سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر افغانستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔
ویڈیو دیکھیں: