” خان صاحب یوٹرن لینا ہے تو اس چیز پر لیں تاکہ۔۔۔“ بلاول کے ترجمان نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حمایت پر مجبور ہوجائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ خان صاحب نے یوٹرن لینا ہے تو پیٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی کی بڑھائی گئی قیمتوں سے لیں، گلگت بلتستان کے عوام مقامی اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، حکمرانوں کے پاس اب تو جھوٹی تسلیاں بھی نہیں، پہلے سو دن ہی پورے نہیں ہوئے تو خان صاحب اور ان کی ٹیم نے عوام کی بس کرا دی ہے، لگتا ہے کہ پہلے سو دن کا پلان مہنگائی کر کے عوام کی چیخیں نکلوانا تھا جس میں خان صاحب کامیاب ہوئے ہیں۔