دبئی میں واحد پاکستانی سکول سفارتخانے نے نجی تحویل میں دے دیا، اب اس کا پرنسپل کون اور فیسوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟ پریشان کن خبرآگئی
دبئی (آئی این پی) دبئی میں پاکستان کے زیرانتظام واحد درس گاہ شیخ راشد المکتوم سکول کو نجی تحویل میں دے دیا گیاجس سے پاکستانی متوسط گھرانوں کے زیرتعلیم طلبا پراضافی بوجھ بڑھ گیا۔ سکول میں 1400 پاکستانی بچے زیرتعلیم ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کے قونصل خانے نے سکول نجی تحویل میں دیا ہے، پاکستانی قونصل خانہ دبئی کے ملازمین کے بچوں پر بھی فیس عائد کردی گئی، پاکستانی قونصل خانے دبئی کے حکام نے کویت سے ایک پاکستانی استاد کو بلا کر سکول کا پرنسپل بنا دیا، سکول کی ایک بچے کی سالانہ فیس ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک کردی گئی۔پاکستان قونصل خانہ نے کہا کہ درس گاہ کے معیار کوبہتربنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،پہلے پاکستانی قونصل خانے کے ملازمین کے بچے سکول میں مفت تعلیم حاصل کرتے تھے۔