عیدمیلاد النبیﷺ، ضلع عمر کوٹ میں بھی جلسے جلوس اور ریلیاں
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) پورے ملک کی طرح عمرکوٹ ضلع تھرپارکر ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اندرون سندھ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ انہتائی جوش جذبے عقیدت کےساتھ منایا گیا شہر درود وسلام سے گونج اٹھا مختلف مذہبی جماعتوں تنظیموں کی جانب سے جلسے جلوس ریلیاں کا انعقاد مساجد میں سیرت النبی ﷺ پرخطبات شہر کے مراکز پر چراغاں محلوں گلیوں کو جھنڈیوں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سندھ بھر عمرکوٹ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کنری سامارو چھور ڈھورونارو صوفی فقیر تھرپارکر کے مٹھی اسلام کوٹ چھاچھرو ننگرپارکر کانٹیو سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت مذہبی جذبے کےساتھ منائی گی دعوت اسلامی جماعت اہلسنت سنی تحریک تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی کئی چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گی ۔
عمرکوٹ میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کی جانب سے نورمحمد قادری عرف بابو بھائی جماعت اہلسنت کی جانب سے علامہ نظر محمد درس دعوت اسلامی کے تحت قاری میرحسن عطاری عمرالدین قادری وغیرہ کی قیادت میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گی یہ ریلیاں شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب چوک پر پہنچی علامہ نظر محمد درس ،نورمحمد قادری قاری میرحسن عطاری وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺتمام جہاں کےلیے رحمت العالمین تھے انسانیت کی فلاح و کامیابی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا اور سنت رسول ﷺپر عمل کرنے میں ہے ۔
علمائے کرام کاکہناتھاکہ آج پوری دنیا جشن عیدمیلاد النبی ﷺکی خوشیاں منارئی ہے حضور نبی کریم ﷺنے نے بھائی چارے امن ومحبت اخوت کادرس دیا معاشرے میں رواں داری کا درس دیا علمائے کرام نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کامیابی نجات وفلاح پانے کے لیے سنت محمدی ﷺ پر مکمل عمل کریں نماز کی پابندی کریں مساجد میں بھی جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا شہر شہر گاؤں گاؤں بستی بستی کی فضا درود سلام اور جشن آمدرسول ﷺکےنعروں سے گونج اٹھی.