چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، ان کے ساتھ کون شخص گیا؟ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا

چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، ان کے ساتھ کون شخص گیا؟ کوئی ...
چیف جسٹس ڈیم فنڈ کیلئے برطانیہ پہنچ گئے، ان کے ساتھ کون شخص گیا؟ کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن / اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیم فنڈ کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کے سلسلے میں برطانیہ گئے ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ چیف جسٹس کے ساتھ پاکستان سے معروف اینکر پرسن وقار ذکا بھی لندن گئے ہیں۔
وقار ذکا نے جہاز میں چیف جسٹس آف پاکستان کا مختصر انٹرویو بھی کیا جس میں انہوں نے ڈیم بنانے اور پانی کی بچت کے حوالے سے گفتگو کی ۔ وقار ذکا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم پاکستان کیلئے ناگزیر ہے کیونکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان میں پانی کی بہت شدید قلت ہوگی ۔ جس طرح ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اسی طرح پانی تیزی سے کم ہورہا ہے اور اگر اس کی بچت نہیں کی توآنے والے وقت میں بہت مشکل ہوگی۔
ڈیم فنڈ کی مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا کبھی بھی یہ مقصد نہیں رہا کہ چندے سے ڈیم بن جائے گا بلکہ فنڈ ریزنگ کی تقریبات کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں پانی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے اور یہ شعور اب پاکستانیوں میں پیدا ہوچکا ہے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ڈیم بنے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کا ابہام ان کے ذہن میں نہیں ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔