ساحل سمندر پر وہیل مچھلی کی لاش، اس کا پیٹ کھول کر دیکھا تو اندر سے کیا نکلا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

ساحل سمندر پر وہیل مچھلی کی لاش، اس کا پیٹ کھول کر دیکھا تو اندر سے کیا نکلا؟ ...
ساحل سمندر پر وہیل مچھلی کی لاش، اس کا پیٹ کھول کر دیکھا تو اندر سے کیا نکلا؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیاءمیں گزشتہ دنوں ایک مردہ وہیل مچھلی ساحل پر آ لگی۔ جب سمندری حیات کے ماہرین نے اسے نکال کر اس کا پیٹ چاک کیا تو اس کی موت کی ایسی وجہ سامنے آئی کہ انسان سوچنے پر مجبور ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق یہ مچھلی انڈونیشیاءکے جزیرے سلاویسی کے قریب ساحل پر ملی۔ لوگوں نے مردہ وہیل مچھلی کو دیکھ کر ریسکیو ٹیم کو اس کی اطلاع دی۔ جب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو ماہرین یہ دیکھ کر افسردہ ہو گئے کہ اکثر واقعات کی طرح اس بار بھی اس وہیل مچھلی کی موت پلاسٹک بیگز کی بھاری مقدار نگل لینے سے ہوئی تھی۔


ڈیپارٹمنٹ آف میرین اینڈ کوسٹل ریسورسز کے ماہرین نے بتایا کہ اس مچھلی کے پیٹ سے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر چیزیں برآمد ہوئیں جن کا وزن 115کلوگرام کے لگ بھگ تھا۔ اسی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔“ سمندری حیات کے ماہر تھون تھامرونگناوساوت کا کہنا تھا کہ ”80پلاسٹک بیگ کسی انسان کے پیٹ میں ڈال دیئے جائیں تو اس کی بھی موت واقع ہو جائے گی۔ یہ مسئلہ انڈونیشیاءاورتھائی لینڈ کے ساحلوں پر بہت زیادہ پیش آ رہا ہے جہاں ہر سال پائلٹ وہیل، سمندری کچھوو¿ں اور ڈولفن سمیت 300سے زائد سمندری جانور پلاسٹک بیگز کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -