ہم سخت جان فوج ہیں اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہم سخت جان فوج ہیں اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں:آرمی چیف جنرل ...
ہم سخت جان فوج ہیں اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی طرف سے جارحانہ بیانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت جان اور پیشہ وارانہ فوج ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے دورہ کیا جہاں انہیں بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتا یا گیا ۔آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اوربھارتی فورسزکی کارروائیوں سے متاثرہ کشمیریوں کے عزم کی بھی تعریف کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک آرمی مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید :

قومی -