چینی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت کے مابین اہم ملاقات ، تحریک انصاف چین کے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے:ارشد داد

چینی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت کے مابین اہم ملاقات ، تحریک ...
چینی کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت کے مابین اہم ملاقات ، تحریک انصاف چین کے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے:ارشد داد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی کمیونسٹ پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے مابین اہم ملاقات، دونوں پارٹیوں  کے مابین غربت کے خاتمے کے اشتراک پر اتفاق،تحریک انصاف کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی ۔تحریک انصاف کے وفد کو غربت کے خاتمے کی چینی کاوشوں پر جامع بریفنگ دی گئی اور دونوں پارٹیوں کے درمیان غربت مٹانے کے کامیاب طریقوں پر مفصل گفتگو ہوئی .ملاقات میں ارشد داد کا کہنا تھا کہ چین نہایت کامیابی سے اپنی سرزمین سےغربت کو پسپا کررہا ہے،چیئرمین تحریک انصاف غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے، غربت کے خاتمے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -