پیرا گون کیس ، قیصر امین بٹ کی نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر امین بٹ نے نیب کو پیرا گون کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دیدی ہے ۔
جیونیوز کے مطابق ترجمان نیب نے کہاہے کہ قیصر امین بٹ کی پلی بارگین کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے پیرا گون کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دی ہے اور قیصر امین بٹ کی درخواست کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جارہاہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جارہا تھا کہ قیصر امین بٹ نے نیب کو پلی بارگین کے لئے در خواست دی ہے اور اپنی درخواست میں قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ وہ پیرا گون متاثرین کو اقساط پر رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں۔