اسامہ بن لادن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان جھوٹ بو ل رہے ہیں :حفیظ اللہ نیاز ی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ ایبٹ آباد آپریشن ایک رازتھا جس پر سے ہماری زندگیوں میں شائد پردا نہ اٹھ سکے ، اس آپریشن کی وجہ سے اوبامہ امریکی الیکشن جیت گئے تھے ، اس حوالے سے امریکہ اور پاکستان جھوٹ بول رہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان اپنے بارے میں تو کہہ سکتے ہیں کہ ان کو اسلام لانے میں بیس پچیس سال لگے لیکن ان کی یہ بات غلط ہے کیونکہ اسلام نے تو لوگوں کی زندگیاں بدل کر رکھ دیں ، ایسے میں ا نضمام الحق ، یوسف یوحنا کودیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان جھوٹ بول رہے ہیں، ایبٹ آباد آپریشن ایک راز ہے جس پر سے پردا شائد ہماری زندگیوں میں نہ اٹھ سکے ، اسامہ آپریشن کی وجہ سے اوبامہ 2012کا الیکشن جیت گئے تھے ، یہ ایک کہانی تھی جو امریکہ نے بیچی اور ایک ہم بیچ رہے ہیں۔