بارہ ربیع الاوّل کا وہ مقبول ترین وظیفہ جسے پڑھنے والے پر پورا سال اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں

بارہ ربیع الاوّل کا وہ مقبول ترین وظیفہ جسے پڑھنے والے پر پورا سال اللہ کی ...
بارہ ربیع الاوّل کا وہ مقبول ترین وظیفہ جسے پڑھنے والے پر پورا سال اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں

  

مسلمانوں کے لئے دن رات کی ہر ساعت عبادت و انعامات سے بھرپور ہوتی ہے ۔وہ جس وقت بھی اللہ کا ذکر کثیر کرتا ہے اس پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ ا سکے درجات بڑھتے ہیں تو اس پر عافیت طاری ہوجاتی ہے ۔تاہم کچھ دن اور راتیں ایسی برکات سے لبریز ہوتی ہیں کہ ان دنوں میں کی گئی عبادت کا زیادہ اجر وثواب ملتا ہے ۔شب برات ،شب معراج ،لیلة القدر ،عاشورہ،عیدیں ،جمعة المبارک کے دن اور راتوں کی طرح بارہ ربیع الاول کے مبارک دن کو بھی یہ سعادت حاصل ہے کہ جو مسلمان اس دن کی نسبت سے یہ وظیفہ پڑھتا ہے اس پر پورا سال خیر و عافیت کا نزول ہوتا اور خوشحالی آتی ہے ۔

شیخ المشائخ حضرت محمد غوث گوالیاری ؒ سے منقول ہے کہ جو مسلمان بارہ ربیع الاول کے روز کسی بھی گیارہ مرتبہ اللہ سبحان تعالیٰ کے ان اسمائے گرامی کا ذکر کرتا ہے تو ذاکرکو محبوب خداﷺ کے ولادت مبارک کے دن کی نسبت سے بے حد روحانی درجہ ملتا ہے ۔یہ وظیفہ کچھ یوں پڑھنا ہے ۔اوّل آخر درود پاک ﷺ کے ساتھ گیارہ مرتبہ ”یا اللہ یا رحمن یا غفور یا رحیم یا حنان یا منان یا دیان یا سبحان“ پڑھنا ہے ۔ان شاءاللہ ہر دکھی کے دل کو سکون ملے گا،رزق سے پریشان کی پریشانی دور ہوگی ،مقدمہ میں الجھے کو نجات ملے گی اور بیماروں کو شفا نصیب ہوگی ، اپنوں کی کدورتوں کا خاتمہ ہوگا ۔ ( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں