اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی لیکن حکمران خود ہی شور کررہے ہیں :سینیٹر ستار ہ ایاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز نے کہاہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ حکومت گرجائے لیکن حکومت خود ہی شور کررہی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ حکومت گرجائے ، حکومت خود ہی شور کررہی ہے اس لئے میں نے حکومت کومشورہ دیا تھا شور مچانے کی بجائے واک آﺅٹ کرجائیں اور ہم آپ کو منا کر لے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن واقعی اپوزیشن کا کردار ادا کرے ، صحیح اپوزیشن حکومت کو دن میں تارے دکھا دیتی ہے ۔ حکومت کو خواب آتے ہیں کہ اپوزیشن حکومت کے پیچھے لگی ہے جو درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اچھی بات ہو اپوزیشن حکومت کوسپورٹ کرے گی ۔ وزیر اعظم ایک ہی بات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، وہ یہ بتائیں کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے اوربر آمدات کیلئے کیا کیاہے ؟