لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر کی طبیعت ناساز، سی ایم ایچ ہسپتال داخل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں سی ایم ایچ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق کرنل ریٹائرڈ مبشر کا بلڈ پریشر بڑھ گیا جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں سی ایم ایچ ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے لارڈ مئیر کو دو روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث 7 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔