ریاست مدینہ کی طرز پر کام شروع ، کوئی سردار ہویا نواب درگزر نہیں کیا جائے گا :وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ حکومت نے ریاست مدینہ کی طرز پر کام شروع کردیاہے ، کوئی سردار ہو یا نواز کسی سے درگزر نہیں کیا جائیگا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لئے ایک ماڈل ہے اور اس کا مطلب ہے کہ ریاست میں جو بھی رہتا ہے ریاست کا اس کاتحفظ کرے ، عمران خان نے سادگی اختیار کرلی ہے ، وہ ایسے محل میں نہیں رہ رہے جو ایسے ملک میں بننا ہی نہیں چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو وہ آواز اٹھائے اس کو انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کسی حکومتی عہدے پر نہیں رہیں ، ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے اور عمران خان و ہ پیسہ واپس لائیں گے ۔ علی امین نے کہا کہ اگر اعظم سواتی نے زیادتی کی ہے تو عمران خان اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سردار ہویا نواب ہو کسی سے درگزر نہیں کیاجائے گا ، مدینہ کی ریاست کی طرزپر کام شروع کردیاہے ۔