”آج زیادہ شہد پی کر آگئے ہیں‘ ‘ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ کا وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر جوابی وار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کوزیادہ شہد پینے کا طعنہ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے جب پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو چور اور ڈاکو کہا تو اس پر پروگرا م کے میزبان کامران شاہد کا علی امین گنڈا پور سے کہنا تھا کہ آپ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کوچور اور ڈاکو نہ کہیں اس طرح تو دوسرے بھی آپ کے چیئر مین عمران خان کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کریں گے جس پر نفیسہ شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج زیادہ شہد پی کر آگئے ہیں۔