”زبان پر قابو رکھنا نبی کریمﷺ کی سنت ہے“صدر مملکت عارف علوی نے ایسا بیان دے دیا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ زبان پر قابو رکھنا نبی کریم ﷺکی سنت ہے، سیرت النبیﷺ مکمل اپنائے بغیر مذہب مکمل نہیں ہوتا، سیرت پر عمل سے ہی انا کا خاتمہ ممکن ہے۔اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ تمام عالم کے سردارہیں، انہوں نے صلہ رحمی کا درس دیا، حضور ﷺرحم فرماتے تھے جو آج کی دنیا میںنظر نہیںآتا۔ جدید علوم کا حصول وقت کی ضرورت، صراطِ مستقیم ہم سب کا مقصد ہے ، درگزر کرنے سے ہی معاشرہ آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا جدید علم حاصل کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔میں نماز اس لیے پڑھتے ہیں کیونکہ نماز انسان کی ضرورت ہے تاکہ اللہ اسے سیدھا راستہ دکھائے اور میں بھی اسی لیے نماز پڑھتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے تاریخی موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی تاریخ میں بہت سے انبیا کرام کا ذکر نہیں ،حضرت موسیٰ کا ذکر ہے لیکن حضرت عیسیٰ کا ذکر نہیں جبکہ حضرت محمد ﷺکا ذکر تاریخ میں بہت زیادہ ملتا ہے ۔عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈ یا پر بھی بہت زیادہ بحث کی جا رہی ہے