ڈیرین سیمی کی موجودگی میں مصباح الحق پشاور زلمی میں کیا کریں گے؟ جاوید آفریدی نے بتا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی شمولیت سے پشاور زلمی کی ٹیم میں تجربے کیساتھ ساتھ کرکٹ کی دانشمندی کا بھی اضافہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق اب بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور مسلسل فرسٹ کلاس کرکٹ کے دوران ایکشن میں ہیں اس لئے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کیلئے ایک رول ماڈل ہیں، ان کی ڈریسنگ روم اور فیلڈ میں موجودگی کپتان ڈیرن سیمی کیلئے بھی کافی مددگار ثابت ہوگی۔
ڈیرین سیمی کی موجودگی میں مصباح کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سیمی بطور کپتان زلمی کے ہیڈ ہیں، وہ دو بار ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی 20 جتواچکے ہیں اور ساتھ ساتھ زلمی کو بھی پی ایس ایل ٹائٹل جتوا چکے ہیں جبکہ مصباح الحق دو بار پی ایس ایل چیمپئن رہے۔ یہ دونوں امر ٹیم زلمی کے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کرنے کیلئے متاثر کرے گا۔