پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑی کامیابی مل گئی
پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑی کامیابی مل گئی

  



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان کی جانب سےحق خود ارادیت کی پیش کی جانے والی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان کی جانب سے حق خود ارادیت کی  پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت 81 ممالک نے کی،قرار داد پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے،کوئی بھی ملک جارحیت ، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں اورحق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی