پاکستان دوسری مرتبہ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا،پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے،پاکستان کا انتخاب ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کے اِس اعتماد کا مظہر ہے جو وہ پاکستان پر کرتی ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ انتخاب میں کامیابی دراصل یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر بھی ہے۔