پنجاب اسمبلی نے 9 قوانین کے مسودوں کی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی نے 9 قوانین کے مسودوں کی منظوری دے دی
پنجاب اسمبلی نے 9 قوانین کے مسودوں کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی نے ایک ہی دن میں ریکارڈ قانون سازی کرتے ہوئے 9 مسودات قانون کی منظوری دے دی۔

صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن کے نامناسب رویے اور عدم دلچسپی کے باوجود حکومت نے آج اپنے عوام کی بہبود کے لیے متعدد قانون پاس کیے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے سوشل سیکیورٹی برائے صوبائی ملازمین بل، واٹربل پنجاب2019، اسپتال اور ڈسپنسریاں ختم اور بند کی گئی فسیلٹیز پنجاب کے مسودہ قانون، ریگولرائزیشن آف سروس پنجاب، کھل پنچائت بل، ورکرز ویلفئر فنڈ پنجاب اور آب پاک اتھارٹی بل، کم ازکم اجرت پنجاب اور راولپنڈی خواتین یونیورسٹی کے مسودات قانون بآسانی ایوان سے منظور کروا لئے گئے۔راجہ بشارت نے کہا کہ مقامی حکومت پنجاب ترمیمی آرڈیننس ایوان میں متعارف کروا دیا گیا ہے جبکہ پوسٹ الیکشن ریویو 2018 کی سالانہ رپورٹ بھی ایوان میں پیش کر دی گئی ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات کی بجائے اپنے ووٹروں کی بھلائی کا بھی سوچے اور قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے۔ سپیکر نے اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات سہہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔