منشیات کی روک تھام،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کا طبی ریکارڈ محفوظ بنانے کا فیصلہ

منشیات کی روک تھام،تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کا طبی ریکارڈ محفوظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کی ہیلتھ پروفائلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت صوبہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی اداروں اور جیلوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کیساتھ ساتھ اسکی رسد کو منقطع کرنے اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بھی موثراقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے کیلئے تیار کئے گئے لائحہ عمل پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے نقصانات سے متعلق شعور اور آگا ہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوششوں میں علماء کرام اورسول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ چیف سیکرٹری نے نشے کے عادی افراد سے متعلق درست اعدادو و شمار اکٹھے کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کو پنشن کے اجراء میں تاخیر کے خاتمے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنشن کے اجراء میں تاخیر کی وجوہات اور طریقہ کار کو بہتر بنانے سے متعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا