ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،یاسمین راشد

  ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈپٹی کمشنردانش افضال اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ تمام افسران اورضلعی انتظامیہ اسی طرح ڈینگی کے تدارک کیلئے متحرک رہیں۔

  ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے مانیٹرنگ کوسخت کیاجائے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاشکار مریضوں کیلئے تمام ترطبی سہولیات دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ آئندہ ڈینگی کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ غلط اعدادوشمارفراہم کرنے والے افسران کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ڈینگی کی وباء پرقابوپانے کیلئے شہریوں کواپنے گھروں اوردفاترکوصاف ستھرارکھ کراہم کرداراداکرناہوگا۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی کے بچاؤسے متعلق آگاہی مہم کوتیزکیاجائے۔ ڈینگی ایس اوپی کی خلاف ورزیوں پرپنجاب میں ایک ہفتہ کے دوران تین سوسے زائدافرادکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ صوبائی وزیرہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں نے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب نے ہنگامی اقدامات اٹھاکرڈینگی پربہت حدتک قابو پالیاہے۔پی آئی ٹی بی ضلعی سطح پرسرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سوفٹ ویئرمیں آسانیاں پیداکرے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1