معیشت میں بہتری کے حکومتی اعدادو شمار غلط ہیں،لیاقت بلوچ

معیشت میں بہتری کے حکومتی اعدادو شمار غلط ہیں،لیاقت بلوچ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور مشیر خزانہ ملکی معیشت کی بہتری کے جو اشاریے بیان کررہے ہیں،عوام کے لیے گورکھ دھند ہ ہیں۔کارخانے بند ہونے سے بے زورگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔معاشرہ کا ہر طبقہ تاجر، ڈاکٹرز، انجینئرز،کلرک،پیرا میڈیکل سٹاف،نان بائی،فلور ملز سب کے سب احتجاج کررہے ہیں۔ وزیراعظم بنی گالہ،ایوان وزیراعظم اور جلسوں کے اونچے سٹیجوں سے نیچے آئیں تو انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جو عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سیاسی بحران پیدا کررہی ہے، حکومتی سیلاب خود اسے ڈبودے گا۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1