گرانفروشی پر 26دکاندار گرفتار،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 531 مقامات کو چیک کیا گیااور89 خلاف ورزیاں پائی گئیں اورمجموعی طور پر 01 لاکھ 77ہزارسے زائدکا جرمانہ کیا گیا۔26 افراد کو حراست میں لے کر13کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ علا وہ ازیں تحصیل سٹی کی پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اے سی سٹی تبریز مری نے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کی۔233 مقامات کو چیک کیا گیا۔
اور46 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور96000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ12 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔