رشوت خوری اور سفارشی کلچر کے خاتمے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

 رشوت خوری اور سفارشی کلچر کے خاتمے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب پولیس سے رشوت خوری اور سفارشی کلچر کے خاتمے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب پولیس سے رشوت خوری اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔

پنجاب کے تمام پولیس اسٹیشن میں افسران اور اہلکاروں کو اردو بولنے کا پابند کیا جائے۔ملزمان اور ان کے اہلخانہ سے تضحیک آمیر انداز میں گفتگو پر بنادی لگائی جائے۔ماڈل تھانوں کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1