سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا دورہ ایل ڈبلیو ایم سی

سول سروسز اکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا دورہ ایل ڈبلیو ایم سی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سول سروسز اکیڈمی چھیالیسویں کامن، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(PAS)کیمپس، بیچ بیالیس کے 45 پروبیشنر افسران پر مبنی وفدنے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت ڈائریکٹر PAS کیمپس عاصم اقبال نے کی۔دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی۔

 گئی اورلاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی  دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کنٹرول روم کا بھی وزٹ بھی کرایا گیا جہاں سینئر مینیجر مانیٹرنگ شعیب ڈار نے لائیو مانیٹرنگ سسٹم اورٹریکنگ سسٹم کے بارے میں تفصیلی یزنٹیشن دی اور وفد نے ایل ڈبلیو ایم سی مرکزی دفتر میں قائم ویڈیو مانیٹرنگ وال کے ذریعے شہر میں جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ جبکہ ڈی جی ایم آپریشن آصف اقبال کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی اورمعملاتی امور سمیت شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کیا جانے والا صفائی آپریشن، ورکرز کی حاضری اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے لکھوڈیر  لینڈفل سائٹ،کمپوسٹ پلانٹ اور آر ڈی ایف پلانٹ کا بھی دورہ کیا اورایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا ،افسران کا کہنا تھا کہ محکمہ لاہور شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں سر گرم عمل ہیں اور انکی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پرایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے ڈائریکٹر PAS سی ایس اے عاصم اقبال کو شیلڈ پیش کی۔مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی نے سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ اور ٹھوکر نیاز بیگ ٹول پلازہ پر صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔جس کا مقصدطلباء اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنہ تھا محکمہ شہر میں صٖفائی ستھرائی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کر رہا ہے مگر محکمہ کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی  نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے بر وقت ازالہ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1