مانگا منڈی،کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،2ٹرک سامان ضبط

مانگا منڈی،کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،2ٹرک سامان ضبط

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی نگرانی میں بھر پور آپریشن ہزاروں روپے مالیت کا2ٹرک سامان سڑکوں سے اٹھا لیا گیا تفصیلات کے مطابق آئے روز مختلف اخباروں میں  تجاوزات کی خبریں شائع ہونے پر کمشنر لاہور آصف بلال لودھی اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر سی او اقبال ٹاؤن علی عباس بخاری نے کی نگرانی میں کارروائی ہو ئی،سرکار عملہ کی دوکانداروں سے فوری ناجائز تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کرتے نظرآئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے مانگا منڈی میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جب بھی کوئی اعلیٰ افسروں نے آنا ہوتا ہے تو پوری مشینری حرکت میں آ کر آرضی انکروچمنٹ ختم کر کے سب اچھا کی رپورٹ کر دی جاتی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف شہزاد نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ کمشنر لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے پریس کلبوں کے صحافیوں سے اور مانگا منڈی کے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارڈن بھی چوک مانگا منڈی میں ڈیوٹی دیں گے ناجائر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دن میں کام نہیں ہوگا آپ مانگا منڈی میں 5روز آئیں ان شہریوں کے مسائل حل کریں ہم تجاوزات کا خاتمہ اور سبزی منڈی میں سبزی کے ریٹ چیک کریں، ریت مٹی اور چارہ لیجانے والی ٹرالیوں کا شہر میں داخل بند کریں، ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی بھی پولیس کی بھاری نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے، کمشنر نے ایس ایچ او کو بھی مسائل حل کرنے کا پابند کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1