اسلام آباد کانیاماسٹرپلان‘ راولپنڈی چیمبرمیں آگاہی سیشن کرینگے‘ چیف کمشنر

اسلام آباد کانیاماسٹرپلان‘ راولپنڈی چیمبرمیں آگاہی سیشن کرینگے‘ چیف کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان کے حوالے سے چیمبر آف کامرس میں آگاہی سیشن رکھا جائے گا،نئے پلان میں ہائی رائز بلڈنگ کے لیے بالائی حد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ پھیلتے ہوئے شہر میں گرین ایریاز کو محفوظ بنایا جا سکے، جلد راولپنڈی چیمبر کا دورہ کروں گا۔ ان خیالا ت کا اظہار چیف کمشنر اسلام آباد عامراحمد علی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک کی قیادت میں وفدسے ملاقات میں کیا۔وفد میں سابق صدر ڈاکٹر حسن سروش اورنائب صدر محمد حمزہ سروش بھی شامل تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان، تجاوزات اور پارکنگ کے مسائل، نئے بائی لاز اور روات انڈسٹریل اسٹیٹ کی رابطہ سڑک پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر اسلام آباد جن کے پاس سی ڈی اے چیئر مین کا اضافی چارج بھی ہے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر باقی نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ اس موقع پر صدر چیمبر صبور ملک نے چیف کمشنر اسلام آباد کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے مختصر بریفنگ بھی دی۔
۔انہوں نے کہا کہ روات انڈسٹریل صنعتی سرگرمیوں کی تیزی کے لیے رابطہ سڑک کی تعمیرنا گزیر ہے، سڑک پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد جڑواں شہر وں میں روزانہ سینکڑوں ملازمین، طلبا اور تاجر سفر کرتے ہیں، ٹریفک جام سے کئی گھنٹے ضائع ہو جاتے ہیں، ترقیاتی کام بروقت نہ ہونے کے باعث دونوں شہروں کی رابطہ سڑکوں کی کشادگی وقت کی ضرورت ہے۔ماسٹر پلان پر تاجربرادری کو اعتماد میں لیا جائے۔

مزید :

کامرس -