وزیر ماحولیات کی ہدایت پر بھٹوں کوبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر ماحولیات کی ہدایت پر بھٹوں کوبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  



لاہور(لیڈی رپورٹ)صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان کی ہدایت پر بھٹوں کی بندش کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرد یاگیا ہے جو کہ صوبہ پنجاب کے ریڈ زون کے حامل 18اضلاع میں فوری طور پر نافذالعمل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق تمام متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور محکمہ ماحولیات کے متعلقہ افسران کو نوٹیفیکیشن ارسال کردیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق بھٹوں کی بندش ایک ماہ کیلئے کی جا رہی ہے۔ان اضلاع میں لاہور،شیخوپورہ،قصور،فیصل آباد، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال،خانیوال،ملتان،ننکانہ صاحب، نارووال، سرگودھا،جھنگ،وہاڑی،حافظ آباد، پاکپتن،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔صوبائی وزیر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھٹوں کی بندش کا مقصد کسی کا روزگا بند کرنا بالکل نہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنا ہے۔

تاکہ ہمارے بچے صاف ستھری آب و ہوا میں سانس لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرو ل پانے کیلئے کیا گیا ہے اور صرف ان بھٹوں کو کام کرنے دیا جائیگا جو زگ زیک ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنارہے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام خشت بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیے جانے سے انسانی صحت پر پڑنے والے مضمر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے تاہم اس کیلئے ہم سب کو اپنی مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا ہوگی اور جلد ازا جلد اپنے بھٹوں کا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر ٹرانسفر کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1