اقبال زون میں سرویلنس مہم، 319مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

  اقبال زون میں سرویلنس مہم، 319مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں ہو۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 7030 مقامات،43114 کنٹینرز کی چیکنگ جبکہ 10 لاروا کی نشاندہی پائی گئی اوراقبال زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 41416 گھروں، 286973 کنٹینرز کی چیکنگ، جبکہ 73 لاروا برآمد ہوئے۔نشتر زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 6947 مقامات،22494 کنٹینرز، جبکہ 08 لاروا برآمدہوئے اورنشتر زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 25722 گھروں،138634 کنٹینرز، جبکہ 228 لاروا برآمدہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر زیرالتوا 30 ڈی وی آرز کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔