اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک سب پلان ناکام ہوں گے،ہمایوں اختر

  اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک سب پلان ناکام ہوں گے،ہمایوں اختر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وزیرہمایوں اخترخان نے کہاہے کہ اپوزیشن اے سے زیڈ تک پلان لے آئے سب ناکام ہوں گے اور ان کی ساری خواہشیں ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائینگی، احسن اقبال نے درست کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا انکے دور سے کوئی موازنہ نہیں کیونکہ ہماراکرپشن کرنے والوں سے تو مقابلہ ہے ہی نہیں بلکہ ہمارا کارکردگی دکھانے میں اپنے ساتھ مقابلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے حلقہ این اے 131کے رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی دہائیوں کے بعد عمران خان کی صورت میں مخلص لیڈر ملا ہے اور انشا للہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔اس ملک میں مافیاز نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اورہم نے پر عزم رہ کر مافیاز کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ سارے مسائل حل ہو گئے ہیں بلکہ ہم بہتری لانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، حکومت نے اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر معیشت کی ڈوبتی نبض کوبحال کرنے کے لئے غیر معمولی فیصلے ہیں جن کا نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، طلب او ررسد کے فرق کو ختم کیا جارہاہے

مزید : میٹروپولیٹن 1