کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی برداشت نہیں کرینگے،محمد اختر

کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی برداشت نہیں کرینگے،محمد اختر

  



لاہو(پ ر)جاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بْک بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے درسی کتب کی پرنٹنگ کے حوالے سے تمام پبلشرز اور پرنٹرز کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکلم ایند ٹیکسٹ بْک بورڈ محمد اختر نے کہا ہے کہ کتابوں کی پرنٹنگ کے حوالے سے معیار میں کمی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گااس موقع پر پبلشرز پیپر ملز مالکان اور پنجاب کریکولم ایند ٹیکسٹ بْک بورڈکے افسران غلام محی الدین، عثمان بشیر چیمہ، فیصل منظور محمد اختر بٹ موجود تھے۔مینیجنگ ڈائریکٹرمحمد اختر پبلشرز اور پیپر ملز مالکان کو کہا کہ درسی کتب کی پرنٹنگ کے حوالے سے ناقص میٹریل اور معیار میں کمی کرنے والوں کو جرمانوں کے علاوہ بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بْک بورڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ خانوں کو سرپرائز وزٹ کریں گی۔ جن کے ساتھ تجربہ کار ٹیکنکل سٹاف ہوگا۔ جو کہ کاغذ اور سیاہی وغیرہ کو چیک کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1