قبضہ گرو پ کے خلاف کارروائی،15کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

  قبضہ گرو پ کے خلاف کارروائی،15کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی قیادت میں ایل ڈی اے کے عملے نے گزشتہ روز ایچ ون بلاک جوہرٹاؤن میں غیر قانونی قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 15 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے چار کنال اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کروالی۔اس جگہ پرغیر قانونی تعمیرات قائم کی گئی تھیں۔ایل ڈی اے کے سکیم پلان کے مطابق اس اراضی پر12مرلے کے چار اور پانچ مرلے کے آٹھ رہائشی پلاٹ بنائے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کروایاجائے گا۔ انہوں نے ناجائز قابضین کو وارننگ دی اور کہاکہ وہ ازخود غیر قانونی قبضہ ختم کردے ورنہ آپریشن کے لیے تیار رہے۔انہوں نے کہا کہ واگزار کروائی جانے والی اراضی کے تحفظ اور اسے دوبارہ قبضے سے بچانے کے لئے اس کے گرد چار دیواری تعمیر کی جائے گی اور ان پلاٹوں کو ایل ڈی اے کے پلاٹ بینک میں شامل کیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1