عظمیٰ بتول کو وائس چانسلر تعینات کرنے کی سمری گورنر کو ارسال

عظمیٰ بتول کو وائس چانسلر تعینات کرنے کی سمری گورنر کو ارسال

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں عظمیٰ بتول مگسی کی مستقل رجسٹرار کے طو ر پر تعیناتی کی سمری محکمہ ہائر ایجوکیشن کے توسط سے چانسلر یعنی گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔واضح رہے کہ عظمیٰ بتول مگسی مینجمنٹ سائنسز میں ایم فل کی ڈگری اور وسیع انتظامی تجربے کی حامل ہیں اور اس وقت ایڈیشنل چارج پر بطور رجسٹرار خدمات انجام دے رہی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی سرچ کمیٹی نے 24امیدواروں کے انٹرویو کئے اور تین ناموں پر مشتمل سمری محکمہ ہائر ایجوکیشن کے توسط سے چانسلر یعنی گورنر پنجاب کو ارسال کی۔ سمری میں عظمیٰ بتول کا نام سر فہرست ہے۔دیگر دو نام تنزیلہ قمر اور تسنیم اختر کے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1