ڈیسکون انجینئرنگ کی قطرکیلئے افرادی قوت کی فراہمی
لاہور(اسٹاف رپورٹر)ڈیسکون انجینئرنگ کی جانب سے قطر گیس شٹ ڈاؤن کیلئے افرادی قوت کی فراہمی کی غرض سے ملک بھر میں بھرتیوں کی ایک کامیاب مہم کا انعقاد کیا گیا۔ڈیسکون کی ٹیم انتہائی انتھک محنت کے بعد شٹ ڈاؤن کیلئے درکار مطلوبہ بھرتیاں کرنے میں کامیاب رہی۔ڈیسکون کی ٹیم اور انتظامیہ نے بھرتیوں کے عمل کو وقت پر مکمل کرنے کی غرض سے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کیا،بھرتیوں کے اس تمام تر عمل میں حکومتی قواعد و ضوابط اور کمپنی کی ضروریات دونوں پر عملدر آمد کو یقینی بنایا گیا۔قطر گیس شٹ ڈاؤن کیلئے افرادی قوت کی فراہمی سے ڈیسکون ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،اس قسم کے منصوبوں سے ڈیسکون نہ صرف پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ ترسیلات کی مد میں قیمتی زرمبادلہ کی آمد کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔اس حوالے سے ڈیسکون کے ہیڈ آف مین پاور سروسز مرتضیٰ علی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ معیاری خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں،ملک گیر بھرتیوں کے سلسلے میں درپیش چیلنجز کے باوجود ہم یہ بات ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ خطے میں کسی وجہ سے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ ایک جامع مینو فیکچرنگ اور انجینئرنگ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر صارفین کو توانائی،انفرا اسٹریکچر و پراسیس انڈسٹری سے متعلق منصوبوں کیلئے سالوشنز فراہم کرتی ہے۔