ٹیوٹا اور ایف سی کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ٹیوٹا اور ایف سی کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



لاہور (پ ر) ایف سی کالج کا سینٹر آف پبلک پالیسی اینڈ گورننس ٹیوٹا کے ساتھ مل کر اس کے طلبہ کی اہلیت اور مہارت کے معیار میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گا۔، اس سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کی تقریب ایف سی کالج میں منعقد ہوئی۔ چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق جبکہ ایف سی کالج کی طرف سے سی پی پی جی کے فاؤنڈر ڈائریکڑ، ڈاکڑ سعید شفقت نے دستخط کیے اور چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا اپنے نئے ویژن کے تحت سلیبس کو اپ ڈیٹ اور طلبہ کوروزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ جاب پلیسمنٹ ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ ٹیوٹا میں ہم جاب پلیسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں تاکہ طلبہ کے لیے اندرون و بیرون ملک و روزگار کے زیادہ مواقع میسر لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی پی جی کے ساتھ یہ ایم او یو ہمارے مقاصد کی تکمیل میں ہمارا مددگار ہو گا۔

مزید : کامرس