لیسکو عملہ واجبات کی وصولی کے لئے ہر وقت کوشاں رہے،عمر ایوب

لیسکو عملہ واجبات کی وصولی کے لئے ہر وقت کوشاں رہے،عمر ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) محکمہ بجلی کے ملازمین کومحکمہ کی بہتر کارکردگی اور بجلی کے صارفین کی خدمت اور بجلی چوری روکنے اور اس کے واجبات کی وصولی کے لئے اپنی خدمات بطور عبادت سرانجام دیتے رہنا چاہیے ملازمین کی محنت سے پچھلے سال کے مقابلہ میں بجلی چوری روکنے میں 1.40 فیصد کمی ہوئی ہے اور121  ارب چالیس کروڑ زیرالتواء بجلی کے واجبات کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے حکومت محکمہ بجلی کارکنوں کے جائز مسائل بدستور حل کرتی رہے گی ان خیالات کا  اظہار وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب  نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندگان سے باہمی ملاقا ت میں کیا