نوینا گروپ کی جانب سے جھمپیر سندھ میں ونڈ پاور پراجیکٹ کا قیام

نوینا گروپ کی جانب سے جھمپیر سندھ میں ونڈ پاور پراجیکٹ کا قیام

  



لاہور(پ ر) نوینا گروپ نے جھمپیر، ٹھٹھہ سندھ میں اپنے 50 میگاواٹ کے ونڈ پاور پراجیکٹ کے لئے حکومت پاکستان کا قریبی مالی تعاون حاصل کرلیا ہے۔ 63.9 ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین انرجی پلیٹ فارم سے 4.7154 امریکی سینٹس کلو واٹ فی گھنٹہ قیمت پر صارفین کو سستی ترین بجلی فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ 2021ء کے آخر تک مکمل ہوگا۔ نوینا گروپ تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے اور ترقی اور استحکام کے کاروبار کیلئے وقف ہے۔ 1971ء میں اپنے آغاز کے بعد سے گروپ نے ڈینم، سپننگ، پراپرٹی ڈویلپمنٹ، اسٹیل اور توانائی کے شعبوں میں وسعت اختیار کی۔ نوینا گروپ نے اسٹیل کی تیاری میں بھی کام کا آغازکیا اور نوینا اسٹیل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے اسٹیل ریبارز کی تیاری کے لئے پورٹ قاسم کراچی میں 3 لاکھ ٹن سالانہ پیداوار کی حامل اسٹیل میلٹنگ اور ری رولنگ مل قائم کی۔

کمپنی کا مقصد 2020ء کی پہلی سہ ماہی تک پیداوار کا آغاز کرنا ہے۔

نوینا اسٹیل نے مشینری کے ممتاز یورپین سپلائرز کو بھی شامل کیا اور پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید ترین میٹلرجیکل پروسیسرز متعارف کروائے تاکہ کمپنی کو موجودہ سیٹ اپ پر مسابقتی برتری کے حصول کے ساتھ بہتر معیار کے اسٹیل ریبارز کی تیاری کے قابل بنایا جا سکے۔

مزید : کامرس